مینارٹی کارڈ کے متعلق پنجاب حکومت کا اقلیتی برادری کیلئے بڑا اقدام

 

CM Punjab Maryam Nawaz Sharif Minority Card
CM Punjab Maryam Nawaz Sharif Minority Card

لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے اقلیتی برادری کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مینارٹی کارڈ کی تعداد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت مستحق افراد کو ہر سہ ماہی 10 ہزار 500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جاری اس پروگرام کا مقصد صوبے کی اقلیتی برادری کو معاشی ریلیف فراہم کرنا اور ان کی سماجی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔

مینارٹی کارڈ کے حصول کے لیے  ضروری ہے کہ

 درخواست گزار کا شناختی کارڈ پنجاب کا ہونا لازمی ہے

درخواست گزار کا تعلق مسیحی ، ہندو ، سکھ یا دیگر اقلیتی مذہب سے ہونا ضروری ہے۔

   سکور  45 یا اس سے کم ہوPMT درخواست گزار کا  

سکور جاننے کے لیے قریبی  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر سے رابطہ کریں PMT اپنا

درخواست گزار بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد وصول نہ کر رہا ہو۔

کارڈ کے لیے آن لائن رجسٹریشن جاری ہے جو 2 ستمبر 2025 سے 30 ستمبر 2025 تک

     آن لائن درخواستیں اس ویب ایڈیس پر وصو ل کی جا رہی ہیں۔ mcard.punjab.gov.pk

 مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1040 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں 50 ہزار اقلیتی خاندانوں کو شامل کیا تھا، جو اب بڑھا کر 75 ہزار کر دیے گئے ہیں۔

تاہم ناقدین نے   سہ ماہی 10,500 روپے (تقریباً 3,500 روپے ماہانہ) مہنگائی کے اس دور میں ناکافی قرار دیاہے۔اور

 یہ خدشہ ظاہر کیا  ہے کہ کارڈ صرف مخصوص گروہوں یا سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو دیا جائے گا۔  اقلیتی برادری کے بہت سے مستحق افراد  تک یہ سہولت شاید نہ پہنچ سکے۔

 

3 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی